
غازی آباد، 12 اگست(ہ س)۔ اتر پردیش میں غازی آباد ضلع کی ٹیلا موڑ پولیس نے بدھ کے روز نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کا انکشاف کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو خواتین سمیت کل سات ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ اس گروہ نے پانچ بچوں کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دیہی) سریندر ناتھ تیواری نے کہا کہ گرفتار کیے گئے تمام ساتوں ملزموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اسمگل کیے گئے تمام پانچوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ ان تمام بچوں کو ان کے اپنے خاندان والوںکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ نوزائیدہ بچوں کو اغوا کر کے بیچ دیتا تھا۔
گرفتار کیے گئے ملزموں کی شناخت گاوں کنکوڈیا، پولیس اسٹیشن پلاسی، اوریا، بہار، حال پتہ پنڈت کالونی، پانی پت، ہریانہ ،ضلع مظفر نگرتھانہ کوتوالی کے گاو¿ں تاتیانا کے رہائشی نوشاد،حال پتہ، ٹیلا موڑ، ناگیندر عرف سوکھا، رہائشی عدل پور ، پولیس اسٹیشن کاٹھی، ضلع مظفر پور، بہار،حال پتہ بدھ بازار، راہل گارڈن، بیہٹہ حاجی پور، پولیس اسٹیشن لونی بارڈر، نسیم ساکن محلہ محمد دربارخوردکرنا، پولیس اسٹیشن کرنا،ضلع شاملی، گاوں سلاوٹ کے رہائشی عابد، پولیس اسٹیشن آدرش منڈی، ضلع شاملی،طیب پور،تھانہ ٹھاکرگنج،ضلع کشن گنج ،بہار کی رہائشی سمیترا بیوی راجکمار اورنوشاد کی بیوی رخسانہ ،ساکن دتیانہ ،تھانہ کوتوالی،ضلع مظفر نگرکے طور پر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ملزم نوزائیدہ بچوں کو چار سے پانچ لاکھ روپے میں فروخت کرتا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی