جے این ایم سی میں آئی ایس ایس پی کے یومِ تاسیس پر خصوصی پروگرام 11 جولائی کو
جے این ایم سی میں آئی ایس ایس پی کے یومِ تاسیس پر خصوصی پروگرام 11 جولائی کو علی گڑھ، 09 جولائی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اینستھیسیالوجی، انڈین سوسائٹی فار اسٹڈی آف پین (آئی ایس ایس پی)، علی گڑھ سٹی برانچ ک
جے این ایم سی میں آئی ایس ایس پی کے یومِ تاسیس پر خصوصی پروگرام 11 جولائی کو


جے این ایم سی میں آئی ایس ایس پی کے یومِ تاسیس پر خصوصی پروگرام 11 جولائی کو

علی گڑھ، 09 جولائی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ اینستھیسیالوجی، انڈین سوسائٹی فار اسٹڈی آف پین (آئی ایس ایس پی)، علی گڑھ سٹی برانچ کے اشتراک سے آئی ایس ایس پی کے یومِ تاسیس کے موقع پر 11 جولائی کو صبح 8 بجے میڈیکل کالج کے پین کلینک میں ‘‘نیوروپیتھک درد: آگہی اور تدارک’’ کے موضوع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرے گا، جس میں طبی ماہرین نیوروپیتھک درد کے علاج اور جدید پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

اس موقع پر ایک پوسٹر پرزنٹیشن مقابلہ ہوگا، جس میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ نیوروپیتھک درد کے تصور، اسباب، علامات اور علاج پر مبنی معلوماتی پوسٹر تیار کریں گے۔ پوسٹرز کا جائزہ لے کر خود مریض اس پوسٹر کا انتخاب کریں گے جو اس بیماری کو سمجھنے میں سب سے زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

شعبہ اینستھیسیالوجی کے چیئرمین پروفیسر حماد عثمانی نے کہا کہ نیوروپیتھک درد ایک اہم مگر اکثر نظر انداز کیا جانے والا طبی مسئلہ ہے، جو لاکھوں افراد کے معیارِ زندگی کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایس پی یومِ تاسیس کی یہ تقریب درد کے علاج کے شعبے میں جے این ایم سی کے بڑھتے ہوئے کردار اور مریض پر مرکوز طبی خدمات کو مستحکم کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande