
حیدرآباد ،9 جولائی (ہ س)۔
آندھرا پردیش کے وزیرنارا لوکیش نے اپنے جنوبی کوریاکے دورے کوچوتھے دن بھی جاری رکھا۔جس میں ینگ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ریاست میں جوتے اوردیگراجزاء کی تیاری کے یونٹ کے قیام پر بات چیت کی ۔لوکیش نے سی ای اواورصدرڈائرکٹرریان کانگ اوربزنس اسٹریجٹی اینڈ پلاننگ منیجرملی رچرڈسن سے ملاقات کی اورکمپنی پرزوردیاکہ وہ آندھرا پردیش کے بڑھتے ہوئے صنعتی ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کرے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست سنگل ونڈو کلیرنس کلیدی زونوں میں مضبوط انفراسٹرکچر اور مضبوط لاجسٹکس کنکٹیویٹی پیش کرتی ہے۔ لوکیش نے آندھرا پردیش کی سرمایہ کار دوست پالیسی اور کاروبار کرنے کی رفتارپرزور دینے پربھی روشنی ڈالی ۔ریان کانگ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی ریاست میں جوتے کی تیاری اور اجزاء کا یونٹ قائم کرنے کی خواہش مند ہے اور فی الحال تیار صنعتی شیڈ کیلئے اختیارات تلاش کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی نیٹ ورک ہندوستانی مینوفیکچرنگ کوبین الاقوامی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنے میں مددکرسکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق