
حیدرآباد ،9 جولائی (ہ س)۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے مرکزی حکومت کےکابینی سکریٹری منوج گوئل آئی اے ایس کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ کے آبپاشی اورریلوے پروجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا جس کی تکمیل میں مرکزاورریاستی حکومت حصہ داری ادا کررہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کے اشتراک سے زیر التواء کاموں کی جلد تکمیل کا فیصلہ کیاگیا۔ویڈیو کانفرنس میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے اسپیشل چیف سکریٹری آراینڈ بی وکاس راج،سکریٹری فینانس سندیپ کمارسلطانیہ،سکریٹری آبپاشی ای سریدھر،سکریٹری ریونیولوکیش کمارنے شرکت کی۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو نے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عوامی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ کے اقدامات پر بات چیت کی۔ سنجے جاجو نے می سیوا خدمات اور دیگر عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق