
اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے چیمبر کا افتتاححیدرآباد، 9 جولائی (ہ س)۔
تلنگانہ قانون سازاسمبلی نے صحافت اورصحافیوں کے وقارکوبلند کرتے ہوئے ملک بھر کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نیااوربے مثال ریکارڈقائم کیا ہے۔ ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا۔ ایڈوائزری کمیٹی کےلئے ایک انتہائی جدید خصوصی دفتر قائم کیا گیا ہے۔ ایک تقریب میں صدرنشین تلنگانہ قانون سازکونسل جی سکھندرریڈی،اسپیکراسمبلی جی پرساد کمار،ریاستی وزیرامور مقننہ ڈی سریدھربابو،ریاستی وزرا پی سرینواس ریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، تلنگانہ میڈیا کمیٹی کے صدرنشین سرینواس ریڈی کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ارکان قانون سازکونسل اوردوسرے موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے چیرمین اے سرینواس ریڈی کو چیرمین پی چاری کے علاوہ محمد نعیم وجاہت کے ساتھ کمیٹی کے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ ریاستی وزیرآئی ٹی وصنعت ڈی سریدھربابونے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کسی بھی ریاست کی اسمبلی یا قانون ساز کونسل میں میڈیا ایڈوائزری کمیٹی کے لئے کوئی مستقل یا خصوصی دفتر موجود نہیں ہے۔ یہاں تک پارلیمنٹ میں بھی میڈیا کمیٹی کے لئے اس طرح کا دفتر نہیں ہے۔ تلنگانہ ملک کی وہ پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں کی اس اعلیٰ ترین کمیٹی کو یہ منفرد اعزاز اور خصوصی مقام فراہم کیا ہے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق