
حیدرآباد ،9 جولائی (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی سے گودریج انڈسٹریزکے نمائندوں نے ملاقات کی اورکھمم میں پہلا خانگی آئیل پام انڈسٹری کامپلکس قائم کرنے کااعلان کیا۔ گودریج انڈسٹریزگروپ کے صدرکارپوریٹ افیرس راکیش سوامی اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرگودریج اگروویٹ آئیل پام بزنس سوگتانیوگی نے تلنگانہ حکومت سے اپیل کی کہ پروجیکٹ کیلئے اضافی اراضی منظورکریں۔وزیراعلی نے عہدیداروں کوآئیل پام کامپلکس سے سڑکوں کومربوط کرنے کی ہدایت دی۔ گودریج اگروویٹ پروجیکٹ کے تحت آئیل پام پروسیسنگ یونٹ کھمم ضلع کے کونیجرلامنڈل میں قائم کیا جائے گا جس پر300 کروڑ کے مصارف ہوں گے۔ گودریج نے 300 کروڑ کی سرمایہ کاری سے خانگی سطح پر پہلا آئیل پام یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے 113.5 ایکراراضی الاٹ کی گئی جہاں پروسیسنگ یونٹ، نرسری، آراینڈ ڈی سنٹراورسیڈ گارڈن قائم کیا جائے گا۔ کمپنی کے نمائندوں نےوزیراعلی سے درخواست کی کہ سیڈ گارڈن کے لئے مزید 35 تا40 ایکراراضی مختص کی جائے ۔ کمپنی کے نمائندوں نے پروجیکٹ کی تفصیلات سے وزیراعلی کوواقف کرایا۔ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئیل پام یونٹ کو جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیراورتوسیع کے اقدامات کئے جائیں۔ تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچرکارپوریشن کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کی ہدایت دی۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق