باکسنگ لیگ فیصلہ کن مرحلے میں، فائنل پر سب کی نظریں
نئی دہلی، 09 جولائی (ہ س): انڈین ایمیچر باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ پرو باکسنگ لیگ کے تیسرے دن تالکٹورا انڈور اسٹیڈیم میں سنسنی اپنے عروج پر رہی۔ جمعرات کو پرو باکسنگ لیگ میں رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان
باکسنگ لیگ فیصلہ کن مرحلے میں، فائنل پر سب کی نظریں


نئی دہلی، 09 جولائی (ہ س): انڈین ایمیچر باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ پرو باکسنگ لیگ کے تیسرے دن تالکٹورا انڈور اسٹیڈیم میں سنسنی اپنے عروج پر رہی۔ جمعرات کو پرو باکسنگ لیگ میں رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے باکسنگ کو گھر گھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بہتر انداز میں تیار ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

دوسرے دن کے پہلے مقابلے میں پنجاب فائٹرز اور مدھیہ مہا یودھا کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں نے چار، چار مقابلے جیت کر اس میچ کو 4-4 کی برابری پر ختم کیا۔ دوسرے مقابلے میں آندھرا واریئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسٹرن ٹائیگرز کو 5-3 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

تیسرے دن کے مقابلوں کے بعد پنجاب فائٹرز اور مدھیہ مہا یودھا 9-9 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ آندھرا واریئرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ایسٹرن ٹائیگرز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں، دلکش روشنیوں اور کھلاڑیوں کے شاندار استقبال نے پورے ایونٹ کو ایک جشن کی شکل دے دی۔ اب تمام کھیل شائقین کی نظریں 10 جولائی کو ہونے والے انتہائی متوقع فائنل مقابلے پر مرکوز ہیں، جہاں پرو باکسنگ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

اس موقع پر انڈین ایمیچر باکسنگ فیڈریشن کے قومی صدر ڈاکٹر راکیش مشرا، سابق میئر جے پرکاش، شیلیش پانڈے، راکیش ٹھاکران سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ پروگرام میں مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر لکھن پٹیل بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور پرو باکسنگ لیگ کے انعقاد کو ہندوستانی باکسنگ کی ترقی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ پرو باکسنگ لیگ ہندوستانی باکسرز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے لیگ کے کامیاب انعقاد میں تمام فرنچائزز اور معاون اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande