اے ایم یو کی فیکلٹی ممبر نے آیوش اداروں میں کوالٹی ایشورنس کی اہمیت پر لیکچر دیا
علی گڑھ, 09 جولائی (ہ س) علی گڑھ، 9 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ نسواں و قبالت کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، اعظم کیمپس، پونے کے انٹرنل کو
ڈاکٹر فہمیدہ


علی گڑھ, 09 جولائی (ہ س)

علی گڑھ، 9 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ نسواں و قبالت کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، اعظم کیمپس، پونے کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ قومی آن لائن ورکشاپ کے دوران ‘‘آیوش اداروں کے لیے اے کیو اے آر، ایس ایس آر اور کوالٹی بینچ مارکس کی تیاری’’ موضوع پر لیکچر دیا۔

ڈاکٹر فہمیدہ زینت نے ‘‘نَیک’’ کی منظوری کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے تعلیمی معیار میں مسلسل بہتری کے فروغ میں آئی کیو اے سی کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم)، کوالٹی کونسل آف انڈیا اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے مقرر کردہ معیاری پیمانوں کی تفصیل بیان کی، جن میں آیوش اداروں کے تعلیمی، کلینیکل، تحقیقی اور فارمیسی کے معیارات پر خاص توجہ دی گئی۔

آئی کیو اے سی فسیلیٹیٹر کی حیثیت سے اپنے تجربات کے حوالہ سے انہوں نے سالانہ کوالٹی ایشورینس رپورٹ (اے کیو اے آر) اور سیلف اسٹڈی رپورٹ (ایس ایس آر) کی تیاری، منظم دستاویز سازی، شواہد پر مبنی رپورٹنگ اور مؤثر معیاری یقین دہانی کے طریق ہائے عمل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے نَیک کی پیئر ٹیم کے دوروں کے موقع پر پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل دستاویزات کی تیاری، ادارہ جاتی تیاری، متعلقہ فریقوں کی فعال شمولیت اور معیار پر خاص توجہ دینے کی ثقافت کو فروغ دینے کی حکمت عملی بھی بیان کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande