ای ڈی کا ٹی ایم سی کے سابق ایم ایل اے سبیاساچی دتہ پر شکنجہ ، کولکاتا سمیت 11 مقامات پر چھاپے مارے
کولکاتا، 31 جولائی (ہ س)۔مغربی بنگال میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے اور سابق میئر سبیاساچی دتہ کے لیے مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی پولیس کی کارروائی کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ان کے خلاف تحقیقات کو تیز
چھاپہ


کولکاتا، 31 جولائی (ہ س)۔مغربی بنگال میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے اور سابق میئر سبیاساچی دتہ کے لیے مشکلات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی پولیس کی کارروائی کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ان کے خلاف تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔ جمعہ کی صبح، ای ڈی نے کولکاتا سمیت کل 11 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے، جن میں پارک اسٹریٹ، کھیدر پور اور شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی کارروائی سبیاساچی دتہ سے منسلک احاطے اور ان کے قریبی لوگوں پر کی جا رہی ہے۔ ایجنسی مالی لین دین اور غیر قانونی اثاثوں سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 8 جون کو بدھان نگر نارتھ پولیس نے سبیاساچی دت کو ناجائزوصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے کئی مقامات پر تلاشی لی۔ تفتیش کے دوران راجرہاٹ میں ان کے فلیٹ اور بینک لاکرز سے تقریبا ساڑھے تین کلو سونا برآمد ہوا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سونا ناجائزوصولی سے حاصل ہونے والی رقم سے خریدا گیا تھا۔ اس سے قبل پولیس نے سبیاساچی دتہ اور ان کی اہلیہ اندرانی دتہ کے پانچ بینک اکاو¿نٹس منجمد کر دیے تھے۔ پولیس کے مطابق، ان کھاتوں، فکسڈ ڈپازٹس اور نقد سمیت کل تقریبا 3.70 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔

تفتیشی ایجنسیاں بدھان نگر کے سابق میئر کے پاس موجود اتنی بڑی دولت اور رقم کے ذرائع کا بھی پتہ لگا رہی ہیں۔ اس کے مطابق ای ڈی نے بھی دستاویزات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس معاملے میں جون کے مہینے میں پولیس نے ٹی ایم سی لیڈر ٹینا بھومک ساہا کے گھر سے بھی بڑی مقدار میں سونا برآمد کیا تھا، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سبیاساچی دتہ کے قریبی ہیں، جو نادیہ ضلع کے کریم پور میں ہیں۔ اسی دوران سالٹ لیک کے اے ای بلاک میں ایک گھر کے بزرگ مالک نے الزام لگایا تھا کہ سبیاساچی دتہ نے اس سے 46 لاکھ وصول کیے تھے۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق ایجنسی نے فی الحال پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر دستاویزات اکٹھا کی ہیں۔ تاہم، منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی کی طرف سے ایک علیحدہ انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) ابھی درج کی جانی باقی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande