
ایس آئی آر کی مسودہ ووٹر لسٹ جاری، 15 لاکھ سے زائد ووٹرس مردہ قرارحیدرآباد، 31 جولائی (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں الیکشن کمیشن نے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت مسودہ ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وویک یادو کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر تقریباً 4.16 کروڑ ووٹرز ہیں،جن میں سے 3.71 کروڑ افراد نے اینیومریشن فارم جمع کرائے۔ یعنی تقریباً 89.22 فیصد ووٹرز نے اپنا فارم جمع کیا ہے۔ ایسآئیآر کی جانچ کے دوران تقریباً 15.22 لاکھ ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ 22.30 لاکھ افراد مستقل طور پر دوسری جگہ منتقل یاغیرحاضر پائے گئے۔اسی طرح تقریباً 7.37 لاکھ افراد کے نام ایک سے زیادہ مقامات پر درج ہونے کا بھی انکشاف ہواہے۔ ایسے ووٹرز کا نام صرف ایک مقام پربرقرار رکھا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی حقیقی اور اہل ووٹر کا نام مسودہ فہرست میں شامل نہیں ہے تو وہ فارم 6 کے ذریعے دوبارہ اپنا نام درج کرا سکتا ہے۔ ریاست کے تمام 175 اسمبلی حلقوں کی مسودہ ووٹر لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ووٹر کانام بغیر نوٹس اور سماعت کے حذف نہیں کیا جائے گا۔ چیف الیکٹورل آفیسر وویک یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ کوئی بھی اہل شہری اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ ہو۔ ساتھ ہی غیر اہل افراد کے نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے شفاف طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے۔ مسودہ ووٹر لسٹ پر 31 جولائی سے 30 اگست تک اعتراضات اور دعوے قبول کیے جائیں گے، جبکہ حتمی ووٹرلسٹ 3 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
یعنی آندھرا پردیش میں ایسآئیآر کے تحت ووٹرلسٹ کی جانچ کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہو گیاہے، اب شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا نام مسودہ ووٹر لسٹ میں ضرور چیک کریں اور کسی غلطی کی صورت میں مقررہ مدت کے اندر دعویٰ یااعتراض داخل کریں۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق