جورالہ پروجیکٹ میں سیلابی پانی کی تیز آمد، 28 گیٹ کھول دیے گئے
جورالہ پروجیکٹ میں سیلابی پانی کی تیز آمد، 28 گیٹ کھول دیے گئےحیدرآباد، 31 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں واقع پریہ درشنی جورالہ پروجیکٹ میں اوپری علاقوں سے بڑی مقدار میں سیلابی پانی پہنچ رہا ہے۔ پروجیکٹ میں پانی کی آمد بڑھ کر تقریباً
جورالہ پروجیکٹ میں سیلابی پانی کی تیز آمد، 28 گیٹ کھول دیے گئے


جورالہ پروجیکٹ میں سیلابی پانی کی تیز آمد، 28 گیٹ کھول دیے گئےحیدرآباد، 31 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں واقع پریہ درشنی جورالہ پروجیکٹ میں اوپری علاقوں سے بڑی مقدار میں سیلابی پانی پہنچ رہا ہے۔ پروجیکٹ میں پانی کی آمد بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ 46 ہزارکیوزکس تک پہنچ گئی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آبپاشی محکمہ کے انجینئرنگ حکام نے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے 28 گیٹ کھول دیے ہیں۔ جورالہ پروجیکٹ سے تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار کیوزکس پانی نچلے علاقوں کی جانب چھوڑا جا رہاہے۔ پانی کے اس زبردست اخراج کے باعث سری سیلم آبی ذخیرے میں بھی سیلابی پانی کی آمد مسلسل جاری ہے۔ جورالہ پروجیکٹ سے تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار کیوزکس پانی نچلےعلاقوں کی جانب چھوڑاجارہاہے۔ پانی کے اس زبردست اخراج کے باعث سری سیلم آبی ذخیرے میں بھی سیلابی پانی کی آمد مسلسل جاری ہے۔حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،جبکہ نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کومحتاط رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande