تھانے عمارت حادثہ پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو، دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے تھانے میں عمارت گرنے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ح
تھانے عمارت حادثہ پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دو، دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے تھانے میں عمارت گرنے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے قریبی لواحقین کو دو، دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ تھانے میں عمارت منہدم ہونے کے حادثے سے ہونے والا جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم کی ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ سے اعلان کردہ امدادی رقم جلد فراہم کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی دیر رات مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے کے بالاجی نگر-گنگارام واڑی میں واقع چار منزلہ کوہینور اپارٹمنٹ اچانک منہدم ہو گیا۔ اس حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande