اے ایم یو کے فیکلٹی رکن نے کشمیر میں قومی سمینار سے خطاب کیا
اے ایم یو کے فیکلٹی رکن نے کشمیر میں قومی سمینار سے خطاب کیا علی گڑھ، 31 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب شبیر نے یونیورسٹی آف کشمیر، حضرت بل، سری نگر کے سینٹر آف سینٹرل ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام منع
شہاب شبیر


اے ایم یو کے فیکلٹی رکن نے کشمیر میں قومی سمینار سے خطاب کیا

علی گڑھ، 31 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب شبیر نے یونیورسٹی آف کشمیر، حضرت بل، سری نگر کے سینٹر آف سینٹرل ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ قومی سمینار میں ''سوویت یونین کے زوال کے بعد کمزور طبقات کے سماجی و قانونی حقوق: وسطی ایشیا ہندوستان سے کیا سیکھ سکتا ہے'' کے موضوع پر خصوصی خطبہ پیش کیا۔ سمینار کا موضوع ''ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے سیاسی پہلو: ریاست، سماج اور وسطی ایشیا کے ساتھ ثقافتی و اقتصادی تعلقات'' تھا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شہاب شبیر نے 1991 میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد قزاقستان، ترکمانستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان کو نسلی و مذہبی اقلیتوں، خواتین، بچوں، دیہی اور خانہ بدوش آبادیوں اور معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فعالیت سے مستحکم ہندوستانی سماجی و قانونی نظام ان ممالک کے لیے ایک قابلِ عمل نمونہ فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہندوستان کو بھی سماجی عدم مساوات اور قوانین کے نفاذ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم اس کے قانونی اور ادارہ جاتی ڈھانچے، خصوصاً عدالتی فعالیت، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، مثبت امتیازی اقدامات اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق نظام، تکثیریت کو عملی جامہ پہنانے کے مؤثر نمونے پیش کرتے ہیں، جنہیں وسطی ایشیائی ممالک اپنے حالات کے مطابق اختیار کر سکتے ہیں۔ کانفرنس کے دوران ڈاکٹر شہاب شبیر نے دو سائنسی اجلاسوں کی صدارت بھی کی، جس پر منتظمین اور شرکاء نے ان کی علمی خدمات کو سراہا۔

ہندوستھان سماسچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande