’ودیا واہنی‘ اسکیم کا آغاز، وزیر اعلیٰ نے طالبات میں مفت سائیکلیں تقسیم کیں
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو مشرقی ونود نگر واقع اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی حکومت کی اہم ”ودیا واہنی“ اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر مملکت ہرش
’ودیا واہنی‘ اسکیم کا آغاز، وزیر اعلیٰ نے طالبات میں مفت سائیکلیں تقسیم کیں


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو مشرقی ونود نگر واقع اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں دہلی حکومت کی اہم ”ودیا واہنی“ اسکیم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا اور دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود کی موجودگی میں دہلی سرکار کے اسکولوں کی جماعت نہم میں زیر تعلیم 3,000 سے زائد طالبات میں مفت سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے طالبات سے ملاقات کی، ان کی تعلیم، مستقبل کے منصوبوں اور خوابوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں پورے اعتماد اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طالبات کی صلاحیتوں اور جذبے کی ستائش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام ناری شکتی کے احترام اور ہر بیٹی کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کا جشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں خواتین کی قیادت پر مبنی ترقی کو مرکزیت دی ہے اور تعلیم کو خواتین کو بااختیار بنانے کا سب سے مو¿ثر ذریعہ قرار دیا ہے۔ ”ودیا واہنی“ اسکیم اسی دور اندیش سوچ سے متاثر ہوکر شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے طالبات سے اپیل کی کہ وہ پوری محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کریں، سائیکل کا ذمہ داری سے استعمال کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ہمیشہ سڑکوں پر حفاظت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سائیکل محض ایک تحفہ نہیں بلکہ ایک نئی زندگی اور نئے سفر کا آغاز ہے۔

وزیر تعلیم آشیش سود نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ”خواتین کی قیادت پر مبنی ترقی“ اور ”ترقی یافتہ بھارت“ کے وژن کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی حکومت ”ودیا واہنی“ اسکیم کے ذریعے عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

اس تقریب میں رکن اسمبلی رویندر سنگھ نیگی، ڈائریکٹر تعلیم و کھیل نتن جندل، اساتذہ، والدین اور بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande