پپو یادو کے سادھو کے بھیس میں احتجاج پر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کا اعتراض، رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں آزاد رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو کی جانب سے زعفرانی لباس پہن کر احتجاج کیے جانے پر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے سنتوں کی روایات اور سناتن دھرم کی توہین قرار دیا ہے۔سمیتی کے قومی
پپو یادو کے سادھو کے بھیس میں احتجاج پر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کا اعتراض، رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں آزاد رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو کی جانب سے زعفرانی لباس پہن کر احتجاج کیے جانے پر اکھل بھارتیہ سنت سمیتی نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے سنتوں کی روایات اور سناتن دھرم کی توہین قرار دیا ہے۔سمیتی کے قومی جنرل سکریٹری سوامی جتیندرانند سرسوتی نے اس عمل کو سادھو سنتوں کی ریاضت اور سناتن روایات کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے مطالبہ کیا کہ پپو یادو کی پارلیمانی رکنیت فوری طور پر منسوخ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جیسے مقدس ادارے کو سناتن دھرم کے خلاف ماحول بنانے اور اکثریتی ہندو سماج کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پپو یادو کو ملک بھر کے ہندوؤں سے بلاشرط معافی مانگنی چاہیے، بصورت دیگر انہیں پارلیمنٹ سے برخاست کیا جائے۔سوامی جتیندرانند سرسوتی نے الزام لگایا کہ اس پورے واقعے کو کانگریس، اس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی حمایت حاصل ہے۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ کے احاطے میں زعفرانی لباس پہن کر سناتن دھرم کی توہین ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ایودھیا رام مندر سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کا تعلق ہے، اس معاملے پر ایودھیا کے سادھو سنت پہلے ہی اپنا مؤقف واضح کر چکے ہیں، جبکہ اگر کسی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں تو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)اور سپریم کورٹ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔سنت سمیتی کے جنرل سکریٹری کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کسی بھی جماعت، بشمول بھارتیہ جنتا پارٹی سے کیے جا سکتے ہیں، لیکن اس کی آڑ میں سناتن دھرم اور اس کے سادھو سنتوں کی قربانیوں اور مذہبی وقار کو نشانہ بنانا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں سناتن دھرم کے خلاف ہونے والی کوششوں کے مقابلے کے لیے سادھو سنت متحد ہیں اور ملک کی مذہبی روایات اور وقار کو مجروح کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔قابلِ ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے بارہویں روز، جمعہ کو، اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی رقم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اسی دوران آزاد رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو پجاری کے لباس میں احتجاج کرتے نظر آئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande