سلطان پور : پولیس انکاونٹر میں 50 ہزار کے انعامی بدمعاش سمیت تین زخمی، چار گرفتار
سلطان پور : پولیس انکاونٹر میں 50 ہزار کے انعامی بدمعاش سمیت تین زخمی، چار گرفتار سلطان پور، 03 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پولیس انکاونٹر کے دوران 50 ہزار کے انعامی بدمعاش سمیت تین ملزمان زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو
پولیس حراست میں زخمی ملزم


سلطان پور : پولیس انکاونٹر میں 50 ہزار کے انعامی بدمعاش سمیت تین زخمی، چار گرفتار

سلطان پور، 03 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پولیس انکاونٹر کے دوران 50 ہزار کے انعامی بدمعاش سمیت تین ملزمان زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے 11 لاکھ روپے کی نقدی اور تین ناجائز اسلحے برآمد کیے گئے ہیں۔ ایک جیپ کمپاس اور کچھ زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برج نارائن سنگھ نے جمعہ کے روز بتایا کہ گزشتہ رات چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت اور چیکنگ کا انتظام یقینی بنایا گیا تھا۔ اسی دوران گزشتہ رات تقریباً 3 بجے کے آس پاس تھانہ جے سنگھ پور پولیس کی جانب سے پیڑھی ٹول کے پاس چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک افراد جیپ کمپاس کے ساتھ ان کے علاقے میں گھوم رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کر کے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ بدمعاش زبردستی وہاں سے نکل کر فرار ہونے لگے، جس پر پولیس فورس نے ان کا پیچھا کیا۔ خود کو گھیرتا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان زخمی ہو گئے۔

ان کی شناخت انیکیت چوہان ولد پنکو چوہان، ساکن نریندر پور، تھانہ صدر پور، سیتا پور کے طور پر ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف تقریباً 52 مقدمات درج ہیں اور وہ 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش بھی ہے۔ دوسرا ملزم آکاش ولد اودھیش، ساکن بی بی پور، تھانہ املیا، سلطان پور ہے، جس کے خلاف 46 مقدمات درج بتائے جا رہے ہیں۔ متھلیش چوہان ولد سندر لال، ساکن متھواپور، تھانہ ریوسا، ضلع سیتا پور ہے، جس کے خلاف کل 26 مقدمات درج بتائے جا رہے ہیں۔ اجے ولد اننت رام، ساکن بی بی پور املیا، سلطان پور ہے، جس کے خلاف کل 22 مقدمات درج بتائے جا رہے ہیں۔

تمام تینوں زخمی ملزمان کو علاج کے لیے سی ایچ سی جے سنگھ پور بھیجا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کے پاس سے کل 3 عدد دیسی طمنچے، 22 راونڈ زندہ کارتوس، تقریباً 11 لاکھ روپے نقد، ایک جیپ کمپاس اور کچھ زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کی جانب سے کافی دنوں سے آس پاس کے اضلاع اور پورے علاقے میں لگاتار چوریاں کی جا رہی ہیں۔ آج بھی وہ چوری کرنے کی نیت سے ہی آئے ہوئے تھے، جس کے دوران یہ پکڑے گئے ہیں۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande