
تیز دھار اسلحہ سے بے دردی سے نوجوان کا قتل، آپسی رنجش میں قتل کا الزام، پولیس تفتیش میں مصروفارریہ، 3 جولائی (ہ س)۔ ضلع کے آر ایس تھانہ علاقے میں گزشتہ رات نامعلوم بدمعاشوں نے 25 سالہ نوجوان کو تیز دھاراسلحہ سے قتل کر دیا۔ نوجوان خون سے لت پت گھر سے قریب دو سو میٹر فاصلے پر ہری آبادہ وا قع این ایچ 27 کنارے ملا۔ جسے آناً فاناً میں لواحقین اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور گاؤں میں کشیدگی ہے۔ متوفی کی شناخت ہریا باڑا وارڈ نمبر 9 رہائشی محمد شریف کے 25 سالہ بیٹے محمد سمیع اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شدید زخمی سمیع اللہ کو علاج کے لیے صدر اسپتال لے جایا گیا، حالانکہ راستے میں ہی اس کی موت ہو چکی تھی۔لواحقین کا الزام ہے کہ پرانی رنجش کو لیکر بدمعاشوں نے سمیع اللہ پر تیز اسلحہ سے اندھا دھنگ حملہ کر دیا۔ اس کے پیٹ اور گردن پر کئی گہرے زخم پائے گئے۔ قتل کے بعد بدمعاش اسے سڑک کنارے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر ایس ڈی پی او سشیل کمار اور آر ایس تھانہ صدر اسپتال پہنچے۔ پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی، معاملے کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔جائے وقوعہ پر پہنچے صدر ایس ڈی پی او سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ قتل کے تمام پہلوؤں کی سنجیدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ لواحقین کے بیانات کی بنیاد پر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے ذریعہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد ہی بدمعاشوں کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan