
پالم پور، 29 جولائی (ہ س)۔
سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر شانتا کمار نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ’لوک تنتر کو بھیڑتنتر‘( جمہوریت کو ہجومیت) میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے اجتماعی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے انہیں تشویش ہے کہ شاید ملک کی جمہوریت ہجومیت کی شکل میں تبدیل ہو رہی ہے۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں شانتا کمار نے کہا کہ پیپر لیک اور بدعنوانی کے خلاف طویل عرصے سے جاری لڑائی میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا نے پیپر لیک کو روکنے کے لیے ایک تاریخی اور سخت قانون پاس کیا ہے، جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس قانون کی حمایت کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیپر لیک جیسے سنگین جرائم کو مو¿ثر طریقے سے روکے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں ایک اور اہم فیصلہ چھ سینئر قومی ماہرین تعلیم پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کمیٹی کی سفارشات اس مسئلے کا دیرپا اور موثر حل تلاش کرنے میں اہم ثابت ہو گی۔
شانتا کمار نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر حالیہ واقعات دیکھ کر وہ پریشان اور اداس ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور عوامی نمائندے جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل اور ذمہ داری سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے وقار اور اداروں کے وقار کو برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ