پنجاب کی عدالت نے کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے کے خلاف وارنٹ جاری کیا، اگلی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی
چنڈی گڑھ، 29 جولائی (ہ س)۔پنجاب میں سنگرور کی ایک ضلعی عدالت نے کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ معاملہکی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔ کھڑگے کے وکیل للت گرگ نے کہا کہ یہ مقدمہ 202
وارنٹ


چنڈی گڑھ، 29 جولائی (ہ س)۔پنجاب میں سنگرور کی ایک ضلعی عدالت نے کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھڑگے کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ معاملہکی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔

کھڑگے کے وکیل للت گرگ نے کہا کہ یہ مقدمہ 2023 کا ہے جب سنگرور کے رہائشی ہیتیش بھاردواج (بجرنگ دل کے رکن) نے کھڑگے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ کھڑگے پر الزام ہے کہ انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے منشور میں بجرنگ دل کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔ انہوں نے بجرنگ دل کا موازنہ ممنوعہتنظیم پی ایف آئی سے کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو اس تنظیم پر پابندی لگا دیں گے۔

اس سے پہلے، یہ مقدمہ سول نوعیت کا تھا، جس میں ملیکارجن کھڑگے کے وکیل پیش ہوئے۔ اب عدالت نے اسے فوجداری مقدمہ بنا دیا ہے۔ اگر کھڑگے مقدمے میں پیش نہیں ہوتے ہیں تو عدالت ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر سکتی ہے۔ مقدمے کی اگلی سماعت 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande