
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکنِ پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی پر طلبہ کے مسائل پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں طلبہ کا مستقبل مسلسل بحران سے دوچار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے دوران کانگریس نے طلبہ کو جیل بھیجا اور ان پر لاٹھی چارج بھی کرایا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس طلبہ کے مسائل کو صرف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے راجستھان میں کانگریس حکومت کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ برسوں کے دوران 19 میں سے 17 بھرتی امتحانات کے پرچے لیک ہوئے، لیکن اس کے باوجود اُس وقت کے وزیرِ تعلیم کو کانگریس نے ریاستی صدر مقرر کر دیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اگرچہ طلبہ اور نوجوانوں کے مفادات کی بات کرتی ہے، لیکن اس کے دورِ حکومت میں نوجوانوں کا مستقبل مسلسل غیر یقینی اور بحران کا شکار رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan