اسکولی بچوں کو ملے گا دوہرا حفاظتی تحفظ، حکومت اگست میں دو بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائے گی
لکھنؤ، 29 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش حکومت سرکاری اسکولوں کو بچوں کی صحت کے تحفظ کا بھی ایک مضبوط ذریعہ بنا رہی ہے۔ اگست کے مہینے میں اسکولوں کے ذریعے دو خصوصی ٹیکہ کاری مہمات چلائی جائیں گی، جن کے تحت بچوں کو سنگین متعدی بیماریوں کے خلاف دوہرا حفاظتی
اسکولی بچوں کو ملے گا دوہرا حفاظتی تحفظ، حکومت اگست میں دو بڑی ٹیکہ کاری مہم چلائے گی


لکھنؤ، 29 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش حکومت سرکاری اسکولوں کو بچوں کی صحت کے تحفظ کا بھی ایک مضبوط ذریعہ بنا رہی ہے۔ اگست کے مہینے میں اسکولوں کے ذریعے دو خصوصی ٹیکہ کاری مہمات چلائی جائیں گی، جن کے تحت بچوں کو سنگین متعدی بیماریوں کے خلاف دوہرا حفاظتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 3 سے 7 اگست تک ٹی ڈی/ٹی ڈی اے پی (ٹیٹنس، ڈفتھیریا اور کالی کھانسی) کے ٹیکے لگائے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 سے 28 اگست تک ایم آر (خسرہ-روبیلا) ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔

اس مہم کے تحت ریاست کے تمام 75 اضلاع میں پریشدی اسکولوں، امداد یافتہ اسکولوں، مدارس اور آنگن واڑی مراکز میں زیرِ تعلیم اہل بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل، اسکولی تعلیم اور ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر مونیکا رانی نے تمام ضلعی اسکول انسپکٹروں اور ضلعی بنیادی تعلیم افسران کو مہم کے مؤثر انعقاد کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔

مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اہل بچہ ٹیکہ کاری سے محروم نہ رہے اور پوری مہم مقررہ مدت میں مکمل ہو۔ ڈائریکٹر جنرل، اسکولی تعلیم اور ریاستی پروجیکٹ ڈائریکٹر مونیکا رانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ مہم کی ہر سرگرمی کو وقت پر مکمل کرایا جائے۔ اس کا مقصد پریشدی اسکولوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کے تحفظ کا بھی ایک مضبوط مرکز بنانا ہے، تاکہ ہر اہل بچے کو سنگین متعدی بیماریوں سے بروقت تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

3، 4، 6 اور 7 اگست کو منعقد ہونے والی ٹی ڈی/ٹی ڈی اے پی مہم کے تحت اسکولوں میں زیرِ تعلیم 5 سے 6 سال (پہلی جماعت)، 10 سال (پانچوین جماعت تک) اور 16 سال (دسویں اور گیارہویں جماعت تک) کے بچوں کو عمر کے مطابق ٹی ڈی اے پی-2، ٹی ڈی-10 اور ٹی ڈی-16 کی اضافی خوراک دی جائے گی۔ ہر ٹیکہ کاری سیشن میں 50 سے 75 بچوں کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم سے قبل ریاستی، ضلعی اور بلاک سطح پر تربیتی پروگرام، رابطہ اجلاس اور اسکول وار تیاری مکمل کی جائے گی۔

پہلے مرحلے کے بعد 18 سے 28 اگست تک ایم آر (خسرہ-روبیلا) ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے تحت ریاست کے تمام 75 اضلاع میں 5 سے 10 سال عمر کے بچوں کو ایم آر ویکسین کی اضافی خوراک دی جائے گی۔ ہر اسکول میں روزانہ 100 سے 125 بچوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم سے خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں کی روک تھام کو مزید مضبوطی ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande