جھانسی میں سلیپر بس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک
جھانسی، 29 جولائی (ہ س)۔ بدھ کی صبح اتر پردیش کے جھانسی ضلع کے بڑا گاوں پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ تین مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ، تقریبا 20 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جن
حادثہ


جھانسی، 29 جولائی (ہ س)۔ بدھ کی صبح اتر پردیش کے جھانسی ضلع کے بڑا گاوں پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ تین مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ، تقریبا 20 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی پولیس نے فوری طور پر راحت اور بچاو کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

دراصل، پریاگ راج سے مدھیہ پردیش کے ودیشا جانے والی ایک سلیپر بس 29 جولائی کی رات تقریبا 1 بجے بڑا گاوں پولیس اسٹیشن کے علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکراتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ایم پی کے رہائشی بس ڈرائیور اسلام بیگ اور ایک مسافر کنا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے مسافروں کو نکالا اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج، جھانسی بھیج دیا۔ وہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ڈرائیور سمیت دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ شدید زخمیوں میں سے تین کا علاج کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹوں کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ایس پی سٹی پریتی سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے متوفی کی لاشوں کا پنچایت نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حادثے کے بعد کچھ دیر تک ٹریفک متاثر رہی جسے پولیس نے جلد بحال کر دیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بس ڈرائیور کو شاید نیند آ گئی تھی جس کے بعد بس قابو سے باہر ہو گئی اور ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس حادثے کے سبب کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande