اگلے دو دنوں میں تمل ناڈو کے تین اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
چنئی، 29 جولائی (ہ س)۔ چنئی کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں کی نچلی فضا میں ایک کمزور کم دباو¿ کی ٹرف برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے دو دنوں تک تمل ناڈو کے تین اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔موسمیاتی مرکز نے
TN-IMD-Forecasts-Heavy-Rain-in-3-Districts-


چنئی، 29 جولائی (ہ س)۔ چنئی کے موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں کی نچلی فضا میں ایک کمزور کم دباو¿ کی ٹرف برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے اگلے دو دنوں تک تمل ناڈو کے تین اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ 31 جولائی اور یکم اگست کو تمل ناڈو کے کوئمبٹور، نیل گری اور تھینی اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔

مرکز کے مطابق، آج مغربی گھاٹ کے اضلاع میں الگ الگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ 30 جولائی کو نیل گری ضلع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مغربی گھاٹ کے اضلاع میں الگ الگ مقامات پر درمیانی بارش کا امکان ہے۔

نیز، 2 اور 3 اگست کو مغربی گھاٹ کے اضلاع میں کچھ مقامات پر درمیانی بارش متوقع ہے۔ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل علاقوں میں الگ الگ مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ چنئی اور اس کے مضافات میں آج آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ماہی گیروں کے لئے وارننگ:

30 جولائی تک جنوب مغربی خلیج بنگال کے کچھ حصوں، آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں اور اس سے ملحقہ جنوبی آندھرا ساحل، وسطی مغربی خلیج بنگال کے بیشتر حصوں اور بحیرہ انڈمان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ،یکم اگست تک جنوبی تمل ناڈو ساحل، خلیج منار اور اس سے ملحقہ کماری ساگر علاقے، وسط مشرقی بحیرہ عرب ، کیرالہ-کرناٹک کے ساحلی علاقوں اور لکشدیپ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس لیے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ان پانیوں میں نہ جائیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande