ایس ڈی آر ایف نے نگروٹہ میں ایک شخص کو ریسکیو کیا
جموں, 29 جولائی (ہ س)۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک ڈمپر کے کھائی میں گرنے کے بعد اس میں پھنسے ڈرائیور کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک علیحدہ کارروائی میں رنبیر نہر میں مبینہ طور پر ڈوبنے و
Sdrf


جموں, 29 جولائی (ہ س)۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے جموں کے نگروٹہ علاقے میں ایک ڈمپر کے کھائی میں گرنے کے بعد اس میں پھنسے ڈرائیور کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک علیحدہ کارروائی میں رنبیر نہر میں مبینہ طور پر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب ضلع پولیس لائنز کے پولیس کنٹرول روم سے اطلاع موصول ہوئی کہ سالینی، نگروٹہ میں ایک ڈمپر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا ہے۔ حادثے میں ڈرائیور سنجے سنگھ سکنہ چندرکوٹ، ضلع رام بن، گاڑی کے اندر پھنس گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف بٹالین ہیڈکوارٹر جموں کی ٹیم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس للت کمار کی نگرانی اور سب انسپکٹر بچتر سنگھ کی قیادت میں موقع پر پہنچی۔ ٹیم نے خصوصی امدادی آلات کی مدد سے طویل اور دشوار کارروائی کے بعد زخمی ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر ایک دوسری کارروائی میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو نہرو مارکیٹ پولیس چوکی کے قریب تعینات کیا گیا، جہاں روی سنگھ سکنہ کیمپ گول گجرال، گزشتہ شب سے لاپتہ بتایا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ توی ریور فرنٹ کے نزدیک رنبیر نہر میں ڈوب گیا ہے۔

ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے نہر میں خصوصی آبی تلاش و بچاؤ آلات کی مدد سے منظم تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک لاپتہ نوجوان کی تلاش جاری تھی۔

ایس ڈی آر ایف نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں انجام دے کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande