
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) میں ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے اندر زہریلی گیس سے دو افراد کی موت کا از خود نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔
کمیشن نے کہا کہ رپورٹ میں تحقیقات کی صورتحال اور متوفی کے لواحقین کو ادا کیے گئے معاوضے، اگر کوئی ہوں، کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 26 جولائی کو صفائی ملازم ٹینک کو صاف کرنے کے لیے اس کے اندر گیا اور بے ہوش ہو گیا۔ سیکیورٹی گارڈ اسے بچانے کے لیے اندر گیا لیکن وہ بھی بے ہوش ہو گیا۔ پولیس اور فائر فائٹرز نے دونوں کو باہر نکالا اوراسپتال لے گئے، جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی