آندھرا پردیش شراب نقل و حمل گھوٹالہ: سابق وزیر ناگیشور راؤ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کے شراب نقل و حمل گھوٹالہ کیس میں ریاست کے سابق وزیر کروموری وینکٹ ناگیشور راؤ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ب
آندھرا پردیش شراب نقل و حمل گھوٹالہ: سابق وزیر ناگیشور راؤ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد


نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش کے شراب نقل و حمل گھوٹالہ کیس میں ریاست کے سابق وزیر کروموری وینکٹ ناگیشور راؤ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ضمانت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دیا۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے 3 جولائی کو بھی ناگیشور راؤ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ سماعت کے دوران راؤ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا اس مبینہ گھوٹالے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار کی صحت خراب ہے، اس لیے انہیں پیشگی ضمانت دی جانی چاہیے۔شراب نقل و حمل کا یہ مبینہ گھوٹالہ آندھرا پردیش کے مرکزی شراب گھوٹالے سے الگ معاملہ ہے۔ اس کی جانچ انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) کی بنیاد پر علیحدہ طور پر کی جا رہی ہے۔ تفتیش کے مطابق یہ مبینہ گھوٹالہ 2020 سے 2024 کے درمیان پیش آیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande