سڑک حادثہ: اسکول وین ٹرک سے ٹکرائی، ایک طالب علم جاں بحق، 10 زخمی
بانسواڑہ، 29 جولائی (ہ س)۔ راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے داہود روڈ پر واقع سینٹ پال اسکول سے بچوں کو لے جانے والی وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس المناک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق، جب ک
سڑک حادثہ: اسکول وین ٹرک سے ٹکرائی، ایک طالب علم جاں بحق، 10 زخمی


بانسواڑہ، 29 جولائی (ہ س)۔

راجستھان کے بانسواڑہ ضلع کے داہود روڈ پر واقع سینٹ پال اسکول سے بچوں کو لے جانے والی وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس المناک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق، جب کہ 14 دیگر بچے زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین بچوں کی حالت نازک ہے، اور ایک کو بہتر علاج کے لیے ادے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت وین میں کل 15 بچے اسکول جا رہے تھے۔

جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی۔ زوردار شور سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور بڑی محنت سے اندر پھنسے بچوں کو نکالا۔ مقامی لوگوں نے ایمبولینس اور پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو مہاتما گاندھی اسپتال پہنچایا۔ زخمی بچوں کی بڑی تعداد میں یک ساتھ اسپتال پہنچنے سے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری طور پر کئی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعض کو سی پی آر بھی دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں والدین کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی اور ماحول سوگوار ہوگیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر اندرجیت سنگھ یادو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پروت سنگھ چنداوت، سب ڈویژنل آفیسر سونو کماری، چیف میڈیکل آفیسر، اور دیگر انتظامی افسران صورتحال کا جائزہ لینے اور واقعہ کی مکمل معلومات اکٹھا کرنے کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر اندرجیت سنگھ یادو نے کہا کہ پورے معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور جس کی بھی لاپروائی پائی گئی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande