آسام کے کچھار میں فیکٹری دھماکے پر این ایچ آر سی نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے آسام کے ضلع کچھار میں دھات کی پروسیسنگ کرنے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار مزدوروں کی ہلاکت اور دو دیگر کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ کمیش
آسام کے کچھار میں فیکٹری دھماکے پر این ایچ آر سی نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کی


نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے آسام کے ضلع کچھار میں دھات کی پروسیسنگ کرنے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار مزدوروں کی ہلاکت اور دو دیگر کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے آسام کے چیف سیکریٹری اور کچھار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ رپورٹ میں زخمی مزدوروں کی موجودہ صحت کی صورتحال کے ساتھ ساتھ جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو فراہم کیے گئے معاوضے کی مکمل تفصیلات بھی شامل ہونی چاہئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 جولائی کو فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد پگھلی ہوئی دھات مزدوروں پر آ گری، جس کے نتیجے میں چار مزدور ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں 100 سے زائد مزدور کام کر رہے تھے۔

مقامی لوگوں اور جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس فیکٹری میں اس سے قبل بھی اس نوعیت کے حادثات پیش آ چکے ہیں۔ این ایچ آر سی نے کہا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو یہ معاملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande