دان پیٹی لے کر پارلیمنٹ پہنچے سماجوادی پارٹی کے اراکین، مرکزی حکومت پر سنگین الزامات
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ رام مندر میں مبینہ طور پرچڑھاوا چوری کے الزامات کے معاملے پر بدھ کے روز سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پارٹی کے ارکان ہاتھوں میں دان پیٹیاں اور پلے کارڈ
دان پیٹی لے کر پارلیمنٹ پہنچے سماجوادی پارٹی کے اراکین، مرکزی حکومت پر سنگین الزامات


نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ رام مندر میں مبینہ طور پرچڑھاوا چوری کے الزامات کے معاملے پر بدھ کے روز سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے ارکانِ پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پارٹی کے ارکان ہاتھوں میں دان پیٹیاں اور پلے کارڈز اٹھائے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے نظر آئے۔

احتجاج میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، رکنِ پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور پارٹی کے کئی دیگر ارکانِ پارلیمنٹ شریک تھے۔ سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ رام مندر میں عقیدت مندوں کی جانب سے چڑھائے گئے چڑھاوا کی حفاظت کو یقینی بنانے میں حکومت ناکام رہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جو حکومت مندر کی دان پیٹی کی حفاظت نہیں کر سکتی، وہ ملک اور نوجوانوں کے مستقبل کا تحفظ کیسے کرے گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کا احتساب یقینی بنایا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande