
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے تیرتھ یاتریوں کا قافلہ وادی کے لیے روانہ ہوا
جموں، 29 جولائی (ہ س)۔ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں بدھ کی صبح جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 22واں قافلہ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان مقدس امرناتھ گپھا کے لیے روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق قافلے میں 2,051 یاتری شامل تھے، جو 82 گاڑیوں کے ذریعے بالتل راستے سے کشمیر روانہ ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق روانہ ہونے والے یاتریوں میں 369 خواتین، دو بچے اور 30 غیر ملکی عقیدت مند بھی شامل ہیں۔ آج کے قافلے کی روانگی کے ساتھ جموں بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا پر روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,32,406 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد تیرتھ یاتری 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع مقدس امرناتھ گپھا میں بابا برفانی کے درشن کر چکے ہیں۔ادھر پہلگام روٹ پر مرمتی کام جاری ہونے کے باعث آج اس راستے سے کسی بھی یاتری کو روانہ نہیں کیا گیا، جبکہ تمام یاتریوں کو بالتل روٹ سے بھیجا گیا۔قابلِ ذکر ہے کہ 57 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ خراب موسمی حالات کے باعث 19 سے 24 جولائی تک یاترا معطل رہی تھی، جسے 25 جولائی سے دوبارہ بحال کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر