
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے حال ہی میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار دو لائ طلبہ کو ضمانت دے دی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس روی نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 25-25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے اور مقدمے کی سماعت کے دوران ہر تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں گے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ملزمان نہ تو شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے اور نہ ہی گواہوں کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔
جن طلبہ کو ضمانت دی گئی ہے ان کے نام پربل پرتاپ سنگھ اور چندربھان ہیں۔ پربل پرتاپ سنگھ لکھنؤ یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے تیسرے سال کا طالب علم ہے، جبکہ چندربھان قانون کے دوسرے سال میں زیر تعلیم ہے۔دہلی پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کے سکیورٹی عملے نے دونوں کے خلاف تلک مارگ تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں 10 جولائی کو جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan