سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس کے ملزم مہیش کیدار کی ضمانت درخواست پر 3 اگست کو سماعت
بیڑ، 29 جولائی (ہ س): سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں منگل کو اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی، جب مقدمے کے ایک ملزم مہیش کیدار نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے لیے 3 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس روز دونوں فریقین ا
CRIME MAHA SARPANCH MURDER


بیڑ، 29 جولائی (ہ س): سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں منگل کو اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی، جب مقدمے کے ایک ملزم مہیش کیدار نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کے لیے 3 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس روز دونوں فریقین اپنے تفصیلی دلائل پیش کریں گے۔ اس سماعت پر ریاست بھر کے شہریوں اور مقدمے پر نظر رکھنے والے حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں سدرشن گھُلے، وشنو چاٹے، سدھیر سانگلے، کرشنا آندھلے، پروین گھُلے، جے رام چاٹے، مہیش کیدار اور شیواجی سونونے کو ملزم بنایا گیا ہے۔ مہیش کیدار کی ضمانت درخواست پر عدالت کیا فیصلہ سناتی ہے، اس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔ قانونی حلقوں کے مطابق 3 اگست کی سماعت کے دوران اس درخواست پر اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل کیس کی ہر عدالتی کارروائی ریاست بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ متعلقہ فریقین کی قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande