خراب موسمی حالات کی وجہ سے ڈوڈہ کشتواڑ میں تعلیمی ادارے بند۔
جموں, 29 جولائی (ہ س)۔ خطہ چناب میں مسلسل موسلادھار بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز ڈوڈہ میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں جبکہ کشتواڑ کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ضلع کشتواڑ کے
School closed


جموں, 29 جولائی (ہ س)۔

خطہ چناب میں مسلسل موسلادھار بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بدھ کے روز ڈوڈہ میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں جبکہ کشتواڑ کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ضلع کشتواڑ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پھسلن بھری سڑکوں اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے خطرے کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم کشتواڑ شہر میں مالی پیٹھ سے چیرہار تک واقع اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں میں دفتری کام حسبِ معمول جاری رہے گا، جبکہ طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو اس کے لیے تمام اسکولوں میں آن لائن کلاسیں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھر ضلع ڈوڈہ میں بھی مسلسل بارش اور ناسازگار موسمی حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول آج کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande