
سرینگر 29 جولائی،( ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص انٹیلی جنس پر کولگام پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 18 بٹالین کی مشترکہ تلاشی مہم کے نتیجے میں کولگام ضلع میں بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے نتیجے میں باغ کے علاقے میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سیکیورٹی حکام نے اس بازیابی کو علاقے میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے لیے ایک اہم دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبضے سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کو مزید جانچ کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے اسلحہ چھپانے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کہا کہ برآمد شدہ ہتھیار کا پتہ لگانے اور کس دہشت گرد تنظیم سے اس کا تعلق ہے معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir