
نئی دہلی، 28 جولائی(ہ س)۔ حسب پروگرام آل انڈیا ملّی کونسل صوبہ دہلی کے کیمپ آفس ایل بلاک، گلی نمبر 12/ سنگم وہار کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 26/ جولائی 2026 شام 7/ بجے منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالمالک مغیثی صاحب، رکن عاملہ ومہتمم گلزار حسینیہ اجراڑہ شامل ہوئے، جب کہ ملی کونسل دہلی کے صدر جناب ڈاکٹر پرویز میاں صاحب، نائبین صدر فیروز صدیقی، مفتی احمد نادر القاسمی، جناب احمد موجی خان صاحب بطور ذمہ دارانِ ملی کونسل شریک رہے۔ واضح ہو کہ یہ پروگرام ملی کونسل صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری جناب رئیس الدین صاحب کی خصوصی دعوت پر ملی کونسل دہلی یونٹ کے کیمپ آفس کے افتتاح کے مقصد سے بلائی گئی تھی۔ محترم ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی صاحب نے جناب فیروز صدیقی صاحب، جناب رئیس الدین صاحب اور دیگر علمائے کرام ودانشوران کی موجودگی میں ایک بچہ، جس کا نام حسین ہے، اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فیتہ کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح ہوا۔
جناب رئیس الدین صاحب، جنرل سکریٹری دہلی یونٹ ملی کونسل (جنھوں نے خود آفس کی جگہ فراہم کی ہے) نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر انھوں نے کہا کہ اس دفتر سے بلاکسی تفریق مذہب وملت جہاں تک ممکن ہوسکے گا عوام کوفائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی اور سماج میں ہم آہنگی لانے کے لیے برادرانِ وطن کو بھی جوڑا جائے گا۔ فی الفور دہلی میں جاری SIR مہم میں پبلک سیوا مہیا کی جائے گی۔ ذمہ داران ملی کونسل دہلی نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ملی کونسل صوبہ دہلی کے ساتھ ساتھ مرکز کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ 19/ جولائی 2026 کو ملی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی دہلی یونٹ کی میزبانی میں منعقد ہوا تھا اور یہ دوسرا موقع ہے کہ جس کے لیے جناب رئیس الدین صاحب نے پہل کی ہے، ہم سب ان کے شکرگزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور صحت وسلامتی کے ساتھ ملت کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عبدالمالک مغیثی صاحب کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس پروگرام کا ختتام ہوا۔ اس پروگرام کے اہم شرکائ میں جناب الیاس سیفی خازن ملی کونسل صوبہ دہلی، جناب امتیاز احمد، جناب تنویر عثمانی، جناب محمد طاہر، جناب محمد اسلم، جناب محمد یامین، حاجی سرفراز، محمد وسیم، جناب ظفر الدین، جناب شکیل احمد، جناب محمد زاہد، ریاض الدین، جناب عمران، جناب ایوب، جناب معراج، حاجی عرفان، جعفر احمد اور جناب رئیس احمد کے علاوہ سیکڑوں مقامی افراد موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais