
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری اور دیگر نے منگل کو 'فطرت کے تحفظ کے عالمی دن' پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔
اوم برلا نے ایکس پر کہا، فطرت کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ فطرت کی حفاظت کا مطلب اپنے مستقبل کی حفاظت کرنا ہے۔ فطرت کا تحفظ صرف جنگلی حیات کو بچانا نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے جنگلات، دریاوں، صاف ہوا اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنا بھی ہے۔ ہر چھوٹا قدم بھی بہت معنیٰ رکھتاہے۔ درخت لگائیں، پانی بچائیں، پلاسٹک کا استعمال کم کریں اور جنگلی حیات کا احترام کریں۔ آئیے ایک سرسبز مستقبل کی تعمیر کے لیے ہم مل کر کام کریں۔
نتن گڈکری نے کہا، فطرت صرف ہماری وراثت نہیں ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔ اس موقع پر، ہم اپنے جنگلات، دریاو¿ں، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کو دانشمندانہ فیصلوں اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے بچانے کا عہد کریں۔ ایک ساتھ مل کر، ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبز، صحت مند اور پائیدار مستقبل بنا سکتے ہیں۔
مرکزی زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، آج فطرت کے تحفظ کا عالمی دن ہے۔ فطرت ہماری تمام زندگیوں کی مضبوط بنیاد ہے، صرف اس کی خوشحالی سے ہی انسانی زندگی صحت مند اور خوشحال رہے گی۔ جب یہ زمین زندہ رہے گی تب ہی انسانوں اور تمام جانداروں کی زندگیاں محفوظ ہوں گی۔ اس موقع پر ہم سب یہ عہد لیں،چاہے وہ پیڑلگانے کا ہو ،سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے کا ہو،پانی یا بجلی بچانے کا ہو، پانی کے تحفظ، دریاوں کو صاف رکھنے اور حفظان صحت سے متعلق ایک چھوٹا سا عہد بھی دنیا کو بدل سکتا ہے تاکہ یہ زمین تمام جانداروں اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہے۔
مرکزی وزیر تعلیم پرہلاد جوشی نے کہا، ایک خوشحال سیارہ ذمہ دارانہ فیصلوں سے شروع ہوتا ہے۔ آئیے ہم اپنے قدرتی ورثے کی حفاظت کرنے اور صاف توانائی کے حل کو فروغ دینے کا عہد کریں جو ماحول کی حفاظت کرتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔
سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا، صاف پانی، سبز جنگلات، بھرپور حیاتیاتی تنوع اور متوازن ماحول ایک ترقی یافتہ، خود انحصار اور خوشحال ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ صرف فطرت کے تئیں حساس طرز زندگی کو اپنا کر اور ماحولیاتی تحفظ کو ایک عوامی تحریک بنا کر ہم ایک محفوظ اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
مرکزی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے کہا، اس موقع پرہم درخت لگانے، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور قدرتی وسائل کی حفاظت کرنے کا عہد کریں۔ آئیے آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی