پربھنی-مدکھیڑ ریلوے سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، وندے بھارت ٹرینوں کو ملے گا فروغ
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے مقصد سے جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کے پربھنی-مدکھیڑ ڈبل لائن ریلوے سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن نظام کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔ 163 کروڑ ر
پربھنی-مدکھیڑ ریلوے سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، وندے بھارت ٹرینوں کو ملے گا فروغ


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ بھارتی ریلوے نے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کے مقصد سے جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کے پربھنی-مدکھیڑ ڈبل لائن ریلوے سیکشن پر الیکٹرک ٹریکشن نظام کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے۔ 163 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کے تحت بجلی کی فراہمی سے متعلق ضروری کام بھی انجام دیے جائیں گے۔

ریلوے وزارت نے منگل کے روز بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 164 ٹریک کلومیٹر طویل ریلوے سیکشن پر موجودہ 1×25 کے وی الیکٹرک ٹریکشن نظام کو جدید 2×25 کے وی نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بڑھتے ہوئے برقی بوجھ کو سنبھالنے کے لیے بجلی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

پربھنی-مدکھیڑ ریلوے سیکشن تزویراتی اعتبار سے اہم ہائیلی یوٹیلائزڈ نیٹ ورک (ایچ یو این) روٹ-9 کا حصہ ہے، جو اجمیر، اندور، کھنڈوا، اکولا، پورنا، مدکھیڑ، سکندرآباد، محبوب نگر اور دھونے کو آپس میں جوڑتا ہے۔

وزارت کے مطابق ٹریکشن نظام کی اپ گریڈیشن کے بعد اس ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے زیادہ مضبوط اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس سے مال برداری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وندے بھارت ایکسپریس جیسی جدید ٹرینوں کے آپریشن کو بھی بہتر سہارا ملے گا۔

بھارتی ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سال 30-2029 تک 3,000 ملین ٹن مال برداری کے ہدف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ منصوبہ زیادہ مصروف ریلوے راستوں پر برقی کاری بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری اور آپریشنل کارکردگی میں اضافے کے لیے بھارتی ریلوے کی مسلسل کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande