آسام کے ارکان پارلیمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی ،سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ آسام کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست کے مختلف حصوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ”آج آسام کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور
ASSAM-MP-MEET-PM-MODI


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ آسام کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں ریاست کے مختلف حصوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ”آج آسام کے ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور ریاست کے الگ الگ حصوں میں سیلاب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی حکومت متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آسام کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ میں سب کی حفاظت اور بھلائی کے لیے دعا گو ہوں۔‘]

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل شدید بارش کی وجہ سے شمال مشرقی خطے میں تباہی مچی ہوئی ہے۔یہاں سیلاب کے سبب بہت سے خاندان بے گھر ہو گئے ہیں اور ان کے معمولات زندگی بری طرح درہم برہم ہو گئے ہیں ۔ فی الحال ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، فوج اور فضائیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande