
نتن نوین نے آسام میں سیلاب کی صورتِ حال پر بی جے پی کے ریاستی صدر سے بات کر کے امدادی کاموں کی جانکاری لی
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے ہفتے کے روز آسام بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ سیکیا سے بات چیت کر کے ریاست میں آئے ہولناک سیلاب کی صورتِ حال اور زمینی حالات کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔
انہوں نے سیلاب میں جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ جنگی بنیادوں پر امداد اور بچاو کے کام چلا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں بی جے پی کے کارکنان بھی مکمل مستعدی کے ساتھ امدادی کاموں میں جٹے ہیں اور متاثرہ لوگوں تک ہر ممکن مدد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن