یوپی کے پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پریاگ راج، 25 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے کچھ گھنٹوں میں اترپردیش کے پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک، بجلی کڑکنے اور 30 سے 40 ک
محکمۂ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری


پریاگ راج، 25 جولائی (ہ س)۔

اتر پردیش کے زیادہ تر حصوں میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے کچھ گھنٹوں میں اترپردیش کے پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک، بجلی کڑکنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح کے امکان کی ہفتے کے روزمحکمۂ موسمیات کے لکھنؤ مرکزنے وارننگ جاری کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے جاری کردہ انتباہ کے مطابق پریاگ راج، کوشامبی، پرتاپ گڑھ، فتح پور، چترکوٹ، باندہ، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، کانپور شہر سمیت کئی اضلاع میں موسم تیزی سے بدل سکتا ہے۔ لوگوں سے کھلی جگہوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے نیچے کھڑے ہونے سے بچنے نیز محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سی ایس اے کانپور کے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ اس وقت مانسونی سرگرمیاں متحرک ہیں اور فضا میں کافی نمی موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں مقامی سطح پر گرج چمک والے بادل بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ گھنٹوں میں کئی مقامات پرتیزہواوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور کہیں کہیں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔ کسانوں کو کھیتوں میں کام کرتے وقت موسم کی تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہنے اور بجلی کڑکنے کے دوران کھلے کھیتوں میں ٹھہرنے سے بچنے کی صلاح دی ہے۔

ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ بارش کے دوران پانی جمع ہونے والے علاقوں میں بلا ضرورت آمد و رفت سے بچے رہیں اور محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری تازہ ترین انتباہات پر مسلسل نظر رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande