ہندوستانی ٹیم میں سلیکشن ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے: یش ٹھاکر
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز یش ٹھاکر نے زمبابوے کے دورے کے لیے پہلی بارہندوستانی ٹی 20 ٹیم میں اپنے انتخاب کو اپنے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ہندوستانی جرسی پہن
Sports-Cricket-YashThakur-India-call-up


نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز یش ٹھاکر نے زمبابوے کے دورے کے لیے پہلی بارہندوستانی ٹی 20 ٹیم میں اپنے انتخاب کو اپنے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ہندوستانی جرسی پہننا ان کی برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شریس ایئر کی کپتانی کی بھی تعریف کی اور انہیں ”گیندبازوں کا کپتان“ قرار دیا۔

ودربھ اور پنجاب کنگز کے تیز گیند باز یش ٹھاکر کو پہلی بار زمبابوے کے دورے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اشوک شرما کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم، یش کو ابھی تک ہندوستانی ٹیم کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں ملاہے۔

جیو اسٹار سے بات چیت میں یش نے کہا کہ انہیں اپنے انتخاب کے بارے میں ناگپور پہنچنے پر معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا،”میں اور میرے ودربھ ٹیم کے ساتھی ہرش دوبے ناگپور پہنچے ہی تھے۔ ہم اپنا سامان لے کر باہر نکل رہے تھے کہ موبائل فون پر کال اور پیغامات موصول ہونے لگے۔ دوستوں نے فون کرکے مبارکباد دی اور بتایا کہ میرا ہندوستانی ٹیم کے لیے انتخاب ہو گیا ہے۔ مجھے پہلے اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ جب میں نے اسے آن لائن چیک کیا، تو مجھے یقین ہوا کہ میرا نام زمبابوے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔“

یش نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ہر سطح پر سخت محنت کی ہے۔ انڈر 19 کرکٹ سے لے کر رنجی ٹرافی، دلیپ ٹرافی، آئی پی ایل، انڈیا اے اور اب ہندوستانی ٹیم تک کا سفر آسان نہیں رہا۔ انہوں نے ہر سطح پر چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ان پر قابو پا کر آج ہندوستانی ٹیم میں پہنچنا، ان کے لیے فخر کی بات ہے۔

گھریلو کرکٹ میں یشکی کارکردگی متاثر کن ر ہی ہے۔ پچھلے سیزن کی سید مشتاق علی ٹرافی میں، وہ سات میچوں میں 18 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔ اس عرصے کے دوران ان کے بہترین اعداد و شمار 16 کے عوض پانچ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی میں ودربھ کے پہلے خطاب میں کلیدی کردار ادا کیا اور نو میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے فائنل میں سوراشٹرا کے خلاف بھی شاندار گیند بازی کی۔ شریس ایئر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں، یش نے کہا کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے اچھی سمجھ پیدا کی۔

انہوں نے کہا، ”شریس ایئر میری خوبیوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میں پاور پلے، مڈل اوورز یا ڈیتھ اوورز میںکہاں سب سے زیادہ موثر ہو سکتا ہوں ۔ ہم نے آئی پی ایل کے دوران کئی بار میچ کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اب مجھے ہندوستانی ٹیم میں ان کی کپتانی میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، جس سے ہمار ا تال میل مزید مضبوط ہو گا۔“

شریس کی کپتانی کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے یش نے کہا، ”وہ بہت پرسکون کپتان ہیں۔ چاہے گیند باز رن دے رہے ہوں یا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں، وہ اپنا صبر کبھی نہیں کھوتے، وہ اپنے خیالات باو¿لرز پر مسلط نہیں کرتے، بلکہ پہلے ان سے پلان پوچھتے ہیں اور پھر تجاویز دیتے ہیں۔ اسی لیے میں اسے گیندبازون کا کپتان سمجھتا ہوں، کیونکہ وہگیندبازوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور انہیں کھل کر گیندبازی کی آزادی دیتے ہیں ۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande