ٹی 20 میں بینیٹ2000 رن سے محض10 رن دور، ٹیم انڈیا کے خلاف تاریخ رقم کر سکتے ہیں
ہرارے، 25 جولائی (ہ س) ۔زمبابوے کے نوجوان بلے باز برائن بینیٹ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ 22 سالہ نوجوان بینیٹ ہفتہ کو ہرارے میں ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں صرف 10 رن بناتے ہی ٹی
Sports-Cricket-Bennett-2000run-T20Is


ہرارے، 25 جولائی (ہ س) ۔زمبابوے کے نوجوان بلے باز برائن بینیٹ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ 22 سالہ نوجوان بینیٹ ہفتہ کو ہرارے میں ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں صرف 10 رن بناتے ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رن مکمل کرنے والے زمبابوے کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے۔

بینیٹ پہلے ٹی 20 میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے اب تک 62ٹی 20 اننگز میں 35.53 کی اوسط اور 143.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,990 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور 12 نصف سنچریاں اسکور کیں جن میں سب سے زیادہ اسکور 111 ہے۔

اب تک صرف سکندر رضا اور راین برل نے زمبابوے کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ سکندر رضا نے 137 میچوں کی 132 اننگز میں 3 ہزار 144 رن بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ جبکہ ،راین برل نے 122 میچوں کی 113 اننگز میں چار نصف سنچریوں کے ساتھ 2,040 رن بنائے ہیں ۔

برائن بینیٹ کا ہندوستان کے خلاف ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے سات اننگز میں 28.00 کی اوسط اور 151 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 168 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک نصف سنچری بھی بنائی ہے۔ اس سال کے شروع میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہوں نے ہندوستان کے خلاف 97 رن کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی تھی۔

ایسی صورت حال میں دوسرے ٹی20 میچ میں بینیٹ کے پاس 2000 ٹی 20 انٹرنیشنل رن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے خلاف ایک اور یادگار کارکردگی کا موقع ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande