چاڈ لے کلوس دولت مشترکہ کھیلوں میں کامیاب ترین مرد کھلاڑی بن گئے، 19واں تمغہ جیتا
گلاسگو، 25 جولائی (ہ س) ۔جنوبی افریقہ کے اسٹار تیراک چاڈ لے کلوس نے 2026کے دولت مشترکہ کھیلوںمیں تاریخ رقم کردی۔ وہ مردوں کے 4x100 میٹر فری اسٹائل ریلے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کردولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے مرد ک
Sports-CWG2026-SA-ChadClos-decorated-athlete


گلاسگو، 25 جولائی (ہ س) ۔جنوبی افریقہ کے اسٹار تیراک چاڈ لے کلوس نے 2026کے دولت مشترکہ کھیلوںمیں تاریخ رقم کردی۔ وہ مردوں کے 4x100 میٹر فری اسٹائل ریلے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کردولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔

جمعہ کو گلاسگو میں ہونے والے مقابلے میں پیٹر کوئٹزے، گائے بروکس، روارڈ وین رینن اور چاڈ لے کلوس پر مشتمل جنوبی افریقی ٹیم نے 3 منٹ 13.99 سیکنڈ کا وقت نکالتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے لے کلوس کے کامن ویلتھ گیمز کے کل تمغوں کی تعداد 19 ہو گئی،جس میں سونے کے سات میڈلز شامل ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی ، انہوں نے مقابلے کی تاریخ میں سب سے کامیاب مرد کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تمغہ جیتنے کے بعد جذباتی لے کلوس نے کہا، ”مجھے کانسے کے تمغے کے لئے نہیں بلکہ سونے کے تمغے کے لیے رونا چاہیے تھا،لیکن سچ کہوں تو یہ میرے لئے پوری دنیا کے برابر ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں، میں کامیابی کے بہت قریب آیا ہوں اور مشکل وقت سے گزرا ہوں۔ یہ تمغہ ناقابل یقین ہے۔ میں اپنے خاندان کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔“

اس مقابلےمیں آسٹریلیا نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا چھ سونے، دو چاندی اور پانچ کانسے سمیت کل 13 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے پاس اب ایک گولڈ اور دو کانسے سمیت کل تین تمغے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande