کامن ویلتھ گیمز 2026: دوسرے روز آسٹریلیا تمغوں کی فہرست میں سب سے آگے، بھارت نے بھی کھاتہ کھولا
گلاسگو، 25 جولائی (ہ س)۔ کامن ویلتھ گیمز 2026 کے دوسرے روز جمعہ کو ہونے والے مقابلوں کے بعد آسٹریلیا 12 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے۔آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی، دو چاندی اور پانچ کان
کامن ویلتھ گیمز 2026: دوسرے روز آسٹریلیا تمغوں کی فہرست میںسب سے آگے، بھارت نے بھی کھاتہ کھولا


گلاسگو، 25 جولائی (ہ س)۔ کامن ویلتھ گیمز 2026 کے دوسرے روز جمعہ کو ہونے والے مقابلوں کے بعد آسٹریلیا 12 تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے۔آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی، دو چاندی اور پانچ کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔نائیجیریا چھ تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے حصے میں تین طلائی اور تین چاندی کے تمغے آئے ہیں۔ نائیجیریا نے پیرا پاور لفٹنگ مقابلوں میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دو ایونٹس میں طلائی اور چاندی دونوں تمغے جیتے۔میزبان اسکاٹ لینڈ چار تمغوں (دو طلائی اور دو چاندی) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب انگلینڈ سات تمغے جیتنے کے باوجود طلائی تمغوں کی کم تعداد کے باعث چوتھے مقام پر ہے۔ انگلینڈ کے کھاتے میں ایک طلائی، تین چاندی اور تین کانسہ کے تمغے ہیں۔بھارت نے بھی دوسرے روز اپنا تمغوں کا کھاتہ کھول لیا۔ بھارتی پیرا پاور لفٹر جھنڈو کمار نے مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیت کر بھارت کو کامن ویلتھ گیمز 2026 کا پہلا تمغہ دلایا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت فی الحال تمغوں کی فہرست میں نویں مقام پر ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande