

سارن، 25 جولائی (ہ س)۔ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سارن نے جمعہ کی دیررات مانجھی چوکی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس فورس کے ہمراہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔چیک پوسٹ سے گزرنے والی بڑی اورچھوٹی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد اورگاڑیوں کی تصدیق کی گئی۔ پولیس ٹیم نے ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن ریکارڈ، انشورنس اورآلودگی کے سرٹیفکیٹس کو بغور چیک کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر ہی قانونی کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی نے موقع پر تعینات پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ باقاعدہ، منصفانہ اور موثر چیکنگ جاری رکھیں۔ انہوں نے جرائم کو مکمل طور پر روکنے کے لیے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں اور سماج دشمن عناصر کی مسلسل نگرانی پر زور دیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan