عبداللہ عمران نے آئی سی ایس ایس آر کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا
علی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ زرعی معاشیات و بزنس مینجمنٹ کے ریسرچ اسکالر مسٹر عبداللہ عمران نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ آئی سی ایس ایس آر کی مالی اعانت سے ہونے والی
عبداللہ عمران


علی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ زرعی معاشیات و بزنس مینجمنٹ کے ریسرچ اسکالر مسٹر عبداللہ عمران نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ آئی سی ایس ایس آر کی مالی اعانت سے ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ کانفرنس کا موضوع تھا: ''پائیداری کے لیے اعلیٰ تعلیم کا ازسرِ نو تصور: ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک میں معیاری تعلیم اور اختراعی مالیاتی طریقہ کار''۔

ڈاکٹر محمد شمس الزماں کی نگرانی میں تحقیق کرنے والے مسٹر عبداللہ عمران نے ''یو پی آئی کے ذریعے مالی شمولیت: ہندوستان میں پائیدار اعلیٰ تعلیم کا ازسرِ نو تصور'' کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ اس تحقیق میں یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے کردار کا جائزہ لیا گیا، نیز اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں رسائی، استطاعت، شفافیت اور پائیداری کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں۔

شعبہ زرعی معاشیات و بزنس مینجمنٹ کے چیئرمین پروفیسر اکرم اے خان نے مسٹر عبداللہ عمران کو کامیابی کے ساتھ مقالہ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی، ان کی تحقیقی خدمات کو سراہا اور ان کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande