پولیس چوکی پر حملہ، پولیس نے ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی
جموں، 25 جولائی(ہ س)۔ جموں پولیس نے سروال پولیس چوکی پر حملہ، پولیس اہلکاروں سے مارپیٹ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس حراست سے ایک ملزم کو چھڑانے کے الزام میں سات افراد کے خلاف عدالت میں چالان پیش کردیا ہے۔ یہ معاملہ 4 مئی کا ہے۔ پولیس
Chargesheet


جموں، 25 جولائی(ہ س)۔

جموں پولیس نے سروال پولیس چوکی پر حملہ، پولیس اہلکاروں سے مارپیٹ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس حراست سے ایک ملزم کو چھڑانے کے الزام میں سات افراد کے خلاف عدالت میں چالان پیش کردیا ہے۔

یہ معاملہ 4 مئی کا ہے۔ پولیس کے مطابق اس روز سروال پولیس چوکی میں ایک شکایت کی تفتیش جاری تھی کہ اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔

پولیس کا الزام ہے کہ ملزمان نے پولیس چوکی کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچاتے ہوئے زبردستی اندر داخل ہوکر ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے مارپیٹ کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس حراست میں موجود ایک ملزم کو چھڑا کر لے گئے۔

مقدمے میں پردیپ کھنہ، وینو کھنہ، راجیشور کھنہ، آدتیہ کھنہ، پارتھ کھنہ، پرنوکھنہ اوررجنیش کمار کو ملزم بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات، جائے وقوعہ کے معائنے، زخمی پولیس اہلکاروں کی طبی رپورٹس اوردیگر شواہد کی بنیاد پرتفتیش مکمل کی گئی، جس کے بعد ساتوں ملزمان کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیا۔ تمام ملزمان فی الحال عدالت کے حکم پر ضمانت پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande