صحت مند بحث جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: سی پی رادھا کرشنن
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ہفتہ کے روز کہا کہ صحت مند بحث جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جبکہ تعمیری تعاون ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔وہ آج راجیہ سبھا کے نو منتخب اور نامزد اراکین
صحت مند بحث جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: سی پی رادھا کرشنن


نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے ہفتہ کے روز کہا کہ صحت مند بحث جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے، جبکہ تعمیری تعاون ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔وہ آج راجیہ سبھا کے نو منتخب اور نامزد اراکین کے لیے منعقدہ دو روزہ اورینٹیشن و تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اراکین کے وژن اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحث، تبادلہ خیال، حتیٰ کہ ایوان میں رکاوٹ (ہنگامہ) کا بھی اختتام کسی نہ کسی فیصلے پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایوان میں گزارا گیا ہر دن، ہر گھنٹہ، ہر منٹ اور ہر سیکنڈ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔چیئرمین نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ معلومات پر مبنی مباحث میں حصہ لیں، ایوان کے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کا احترام کریں، اور وقف سوال اور زیرو آورکا موثر استعمال کرتے ہوئے ایوان کی اعلیٰ ترین پارلیمانی روایات کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande