میڈیکل طالبہ نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی
میڈیکل طالبہ نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کیحیدرآباد، 25 جولائی (ہ س)۔ میڈچل ضلع کے گاندھی نگر، ناگارم ویسٹ میں ایک 26 سالہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالبہ نے مبینہ طورپراپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت د
میڈیکل طالبہ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی


میڈیکل طالبہ نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کیحیدرآباد، 25 جولائی (ہ س)۔

میڈچل ضلع کے گاندھی نگر، ناگارم ویسٹ میں ایک 26 سالہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طالبہ نے مبینہ طورپراپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت دکشیتاکے طورپرکی گئی ہے، جو بنگلورو کے ایک میڈیکل کالج میں پی جی آپتھلمولوجی (آنکھوں کے امراض) کے پہلے سال کی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچی۔ پولیس نے لاش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی انجام دی جائے گی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande