منی پور میں بڑی مقدار میں ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد
امپھال، 25 جولائی (ہ س)۔ منی پور کے امپھال مغربی ضلع کے پٹسوئی تھانہ علاقے میں واقع سنگائیتھیل پارک کے قریب 24 جولائی کو چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان برآمد کیا۔برآمد شدہ سامان م
منی پور میں بڑی مقدار میں ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد


امپھال، 25 جولائی (ہ س)۔ منی پور کے امپھال مغربی ضلع کے پٹسوئی تھانہ علاقے میں واقع سنگائیتھیل پارک کے قریب 24 جولائی کو چلائے گئے تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان برآمد کیا۔برآمد شدہ سامان میں آٹھ پستول میگزین، چار رائفلیں، تین ہینڈ گرینیڈ، تین ڈیٹونیٹر، بڑی تعداد میں زندہ کارتوس اور خالی خول، متعدد میگزین، بلٹ پروف جیکٹیں، میگزین پاو¿چ، وائرلیس مواصلاتی سیٹ اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔یہ برآمدگی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے جاری سکیورٹی مہم کے دوران عمل میں آئی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande